خبرنامہ پاکستان

سانحہ لاہور ۔۔ وزیراعظم نے دورہ امریکا منسوخ کر دیا

اسلام آباد.. وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ لاہور کے بعد اپنا دورہ امریکا منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جگہ معاون خصوصی طارق فاطمی اب امریکا کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران جوہری سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔ اس موقع پر ان کی اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے بھی ملاقات متوقع تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سانحہ لاہور کی وجہ سے اپنا دورہ امریکا منسوخ کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم خود سانحہ لاہور کی تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے مشیران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ لاہور کی تحقیقات سے پل پل آگاہ رکھنے کی ہدایت کی اور اپنا لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت قومی یکجہتی کا متقاضی ہے۔ ہر حال میں دہشت گردوں کو شکست دیں گے