خبرنامہ پاکستان

سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ تمام آپشنز بروئے کار لائیں گئے، رانا ثناء اللہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن

سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ تمام آپشنز بروئے کار لائیں گئے، رانا ثناء اللہ

لاہور: (ملت آن لائن) صوبائی وزیرِ قانون نے اعلان کیا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے پی سی کے مقاصد پر جمعہ کے روز انکشاف کریں گے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مجوزہ اے پی سی پر اپنی حکمت عملی وضع کر چکے ہیں۔ اے پی سی کا مقصد لاشوں پر سیاست اور ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ قانون پر آنچ آنے دیں گے نہ کسی کو قانون پر اثر انداز ہونے دیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک انسداد دہشتگردی کی عدالت میں انصاف کے عمل کا حصہ ہے لیکن انصاف کے لئے انتظار کی بجائے انتشار کے ایجنڈے پر کاربند کیوں ہیں؟ ایف آئی آر درج ہوئی ،چالان عدالت میں جمع ہوا اور انھوں نے بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائیں گئے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ شیخ رشید کو الیکشن نہیں اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔ لگتا ہے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سے بھی انہیں مایوسی ہوئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے پی سی کے مقاصد پر جمعہ کے روز انکشاف کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعور سے پریشان کچھ لوگ ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں۔ بوکھلاہٹ کی شکار اپوزیشن کی چیخ وپکار کا علاج عوام ووٹ سے کریں گے۔