خبرنامہ پاکستان

سانحہ ماڈل ٹائون دبانے والے فیصلہ چاہتے ہیں،بابراعوان

سانحہ ماڈل ٹائون دبانے والے فیصلہ چاہتے ہیں،بابراعوان
لاہور(ملت آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹربابر اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ دبانے والے شہبازشریف10ارب ہرجانے کا فوری فیصلہ چاہتے ہیں۔ منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین ساڑھے 3سال سے انصاف کے منتظرہیں،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حقائق پرمبنی ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے حقائق جانناسانحہ ماڈل ٹاون متاثرین کاحق ہے،حکومت نے خودکمیشن بنایاتھا،رپورٹ شائع کرنے میں کیاقدغن ہے؟۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ تو پنجاب حکومت دبا کر بیٹھی ہوئی ہے اور وہ عمران خان کیخلاف کیسوں کا فیصلہ فوری سے بھی پہلے چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر شہبازشریف کے بس ہو تا تو وہ شاید عمران خان کے کیسوں کا فیصلہ اب تک سنا چکے ہوتے ۔