خبرنامہ پاکستان

سانحہ مری:ملزموں نےگرفتاری دے دی

مری:(آئی این پی) سانحہ مری میں ملوث مرکزی ملزموں نے بالآخر گرفتاری دے دی ، کیس میں ماسٹر شوکت اور میاں ارشد کو نامزد کیا گیا تھا ، تفصیلات کے مطابق مقامی سکول کی ٹیچر ماریہ کو اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ سکول سے واپسی پر گھر جا رہی تھی ۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری رکھی اور بالآخر کیس کے مرکزی ملزموں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ، ماریہ کو رشتے کے تنازع پر اس کے رشتہ داروں نے اغوا کر کے زندہ جلا دیا تھا اور بعد ازاں اس کی لاش کو کھائی میں پھینک دیا تھا ۔