خبرنامہ پاکستان

سانحہ کوئٹہ،بھارت اوردیگر فیکٹرزکو نظراندازنہیں کیا جاسکتا: پرویزرشید

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ،بھارت اور دیگر فیکٹرز کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتاہے،بلوچستان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد اور اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں،دہشتگرد پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں مگر کسی صورت میں ان کے سرپرست بچ نہیں پائیں گے۔پیر کو وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ کی سول اہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کھ کی اس گھڑی میں بلوچستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ،بھارت اور دیگر فیکٹرز کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتاہے،بلوچستان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد اور اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں،دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب فیصلہ کن مرحلے پر ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگرد پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں مگر دہشتگرد اور ان کے سرپرست بچ کسی صورت نہیں بچ پائیں گے۔(خ م)