خبرنامہ پاکستان

سانحہ کوئٹہ، بان کی مون اور ہیلری کلنٹن کی واقعے کی سخت مذمت

لاہور: (اے پی پی) کوئٹہ دھماکے پر بین القوامی شخصیات نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی حٖفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا کوئٹہ دھماکہ ایک نیچ حرکت ہے۔ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سب کو ایک ہونا پڑے گا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈٰیوڈ ہیلے نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے امریکہ پاکستان کے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔ ادھر افغان چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ نے بھی واقعے کی مذمت کی اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔