خبرنامہ پاکستان

سانحہ کوئٹہ، پاکستان بار کونسل کی کال پرآج ملک بھرمیں عدالتوں کا بائیکاٹ

کوئٹہ: (اے پی پی) سانحہ کوئٹہ پر ہر آنکھ اشکبار، ہر وکیل غم کا شکار۔ سپریم کورٹ بار نے افسوسناک واقع کے خلاف 7 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ صدر سپریم کورٹ بار علی ظٖفر کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں وکلا متحد ہیں۔ حکومت سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار نے مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وکلا نے لاہور ہائیکورٹ سے جی پی اوچوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی۔ وکلا کا کہنا تھا عوام کوتحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان بار کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف 9 اگست کو ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جبکہ سپریم کورٹ بار کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اعلی سطح اجلاس بھی ہو گا۔