خبرنامہ پاکستان

سانحہ کوئٹہ؛ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کا سات روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد: (اے پی پی) سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سات روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار بھی منگل کو سوگ اور ہڑتال کرے گی ۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن علی ظفر نے بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی کے قتل اور سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق پچیس وکلاء کے لواحقین اور پینتیس زخمی وکلاءکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی سانحہ کوئٹہ پر منگل کو سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے ، صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن طارق محمود جہانگیری نے تمام عدالتوں میں ہڑتال کا سرکلر جاری کر دیا ، وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے