خبرنامہ پاکستان

سانحہ کوئٹہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے: رضا ربانی

پشاور: (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے ، تحقیقات ضروری ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے لیکن تحقیقات ضروری ہیں ۔ دہشتگردی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کے جاسوس پکڑے گئے ہیں ، غیرملکی ایجنٹوں کی خواہش ہے کہ پاکستان غیرمستحکم ہو ۔ ان حالات میں قوم اور سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ باہمی اختلافات بھلا کر دہشتگردی کے خلاف متحد ہو جائیں ۔ عمران خان کی احتساب ریلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مظاہرے ،جلسے اور دھرنے ہرشہری کا حق ہیں لیکن میرے خیال میں عمران خان کے حالیہ دھرنے مسائل کاحل ہیں ، مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ سے بہتر کوئی فورم نہیں ۔