خبرنامہ پاکستان

ساٹھ ہزار کمانے والا کروڑ پتی کیسے بنا؟ متحدہ

ساٹھ ہزار کمانے والا

ساٹھ ہزار کمانے والا کروڑ پتی کیسے بنا؟ متحدہ

کراچی: (ملت آن لائن) متحدہ وفد سہراب گوٹھ جرگہ کیمپ پہنچا اور نقیب کے والد سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ 60 ہزار روپے ماہوار کمانے والا کروڑ پتی کیسے بن گیا؟ کراچی میں پولیس افسران کے اثاثے چیک کئے جائیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سربراہی میں انتظار احمد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان انتظار احمد کے والد نے مدیحہ کیانی کو تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتیش سے مطمئن نہ ہوئے تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء عامر خان نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے ایم کیو ایم کے خلاف ماورائے عدالت اقدامات پر جس راؤ انوار کو قومی ہیرو کہتی تھی آج اسے ہی دہشتگرد قرار دے رہی ہے۔
پی ٹی آئی
دوسری جانب، تحریک انصاف کا وفد بھی انتظار احمد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے رہنماؤں نے انتظار کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔