خبرنامہ پاکستان

ساڑھے6 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی کا ہدف پورا نہیں ہوگا

ساڑھے6 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی کا ہدف پورا نہیں ہوگا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) رواں برس وفاقی حکومت افغان مہاجرین کی واپسی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ 2017 میں 6 لاکھ 40 ہزار افغان مہاجرین کی واپسی کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ اب تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں صرف55 ہزار اور غیر رجسٹرڈ میں سے 70 ہزار کی واپسی یقنی بنائی جاچکی ہے جو مجموعی طور پر صرف ایک لاکھ 25 ہزار بنتی ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی اپریل سے ستمبرکے درمیان ہوتی ہے اس لیے رواں برس کے ڈیڑھ ماہ میں مزید افغان مہاجرین کی واپسی کا امکان کم ہے۔ اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بننے والے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں تیزی لائی تھی جوگزشتہ برس 2016میں بھی جاری رہی لیکن رواں برس افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے حوالے سے پالیسی سخت نہ ہونے کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔

2017 میں 6 لاکھ 40 ہزار افغان مہاجرین کی واپسی کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ اب تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں صرف55 ہزار اور غیر رجسٹرڈ میں سے 70 ہزار کی واپسی یقنی بنائی جاچکی ہے جو مجموعی طور پر صرف ایک لاکھ 25 ہزار بنتی ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی اپریل سے ستمبرکے درمیان ہوتی ہے اس لیے رواں برس کے ڈیڑھ ماہ میں مزید افغان مہاجرین کی واپسی کا امکان کم ہے۔ اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بننے والے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں تیزی لائی تھی