خبرنامہ پاکستان

ستار کی سکیورٹی اہلکار سے نوک جھونک

ستار کی سکیورٹی اہلکار سے نوک جھونک
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر اعظم کی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود گی کے سبب پارلیمنٹیرینز کیلئے دروازے بند کر دیئے گئے۔ سکیورٹی اہلکار نے فاروق ستار کو بھی راستہ خالی کرنے کا کہہ دیا۔ فاروق ستار برا مان گئے۔ اہلکار بولا، وزیر اعظم نے یہاں سے گزرنا ہے جگہ خالی کر دیں۔ فاروق ستار بولے، ارے بھائی پبلک کو نکالو، پارلیمینٹیرینز کو کیوں نکالتے ہو؟ اہلکار بولا، سر ہماری نوکری کا مسئلہ ہے۔ اس پر ڈاکٹر صاحب پسیج گئے۔ اہلکار کے کندھے پر تھپکی دے کر بولے، تمہاری نوکری نہیں جاتی، وہ وزیر اعظم ہیں، کوئی بادشاہ تھوڑی ہیں۔