خبرنامہ پاکستان

ستر سال بعد 14نومبر کو سپر مون شام 6بج کر 52منٹ پر پا کستان بھر میں نظر آئے گا

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) 70سال بعد 14نومبر کو سپر مون شام 6بج کر 52منٹ پر پا کستان بھر میں نظر آئے گا تفصیلات کے مطا بق سال بعد 14نومبر کو سپر مون شام 6بج کر 52منٹ پر پا کستان بھر میں نظر آئے گا یہ چا ند عام چاند سے 14فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہو گا یہ چا ند پا کستان سمیت متعدد مما لک میں بغیر دوربین کے نظر آئے گا 70سال بعد نظر آنے والا یہ چاند دوبارہ 18سال بعد اپنا نظارہ کروا ئے گا جید عالم دین سید ذکریا شاہ کے مطا بق یہ قدرت کا نظام ہے اس چاند سے کچھ بھی منسوب کر نا گناہ ہے اس لیے قدرت کے اس نظا رے پر اللہ اکبر کہنا چا ہیے اور درود شریف کا زیادہ سے زیادہ ورد کر نا چا ہیے۔