خبرنامہ پاکستان

سحروافطاریکساں طورپربجلی فراہم کی جائے:وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سحر و افطار میں شہروں و دیہات میں یکساں طور پر بجلی فراہم کی جائے، وزیراعظم آفس لوڈشیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹر کرے۔پیر کو ترجمان وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ عوام کو سحر و افطار میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سحر و افطار میں شہروں اور دیہات میں یکساں طور پر بجلی فراہم کی جائے اور وزیراعظم آفس لوڈشیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹر کرے۔(اح)