خبرنامہ پاکستان

سدا بہار شاہد آفریدی بنگلادیش پہنچتے ہی چھاگئے

سدا بہار شاہد آفریدی بنگلادیش پہنچتے ہی چھاگئے
ڈھاکا:(ملت آن لائن) سدابہار شاہد آفریدی بنگلہ دیش پہنچتے ہی چھاگئے، آل راؤنڈر نے پریمیئر لیگ میں آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس کو سلہٹ سکسرز پر8 وکٹ سے فتح دلا دی۔
بی پی ایل میں شاہد آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس نے سلہٹ سکسرز کو8 وکٹ سے ہرادیا، پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر نے 4 اوورز میں 12رنز کے عوض 4 وکٹیں اڑاتے ہوئے حریف ٹیم کو 9 وکٹ پر 101رنز تک محدود رکھا، ابوالحسن 26 گیندوں پر 30 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، تیاج الاسلام 16، دنوشکا گوناتلکے15 اورناصر حسین 10رنز انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچا پائے، ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاتح الیون نے 7.5 اوورز میں 2 وکٹ پرآسان ہدف حاصل کرلیا، آفریدی نے بطور اوپنر دھواں دار بیٹنگ کی اور17 گیندوں پر 37رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور ایک چوکا شامل رہا، ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس نے بھی برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 بالز پر 44 رنز ناٹ آؤٹ اسکورکیے۔ اس سے قبل دن کے پہلے مقابلے میں راجشاہی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو 8 وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ نے 5 وکٹ پر 134رنز بنائے، روی بوپارا نے 54رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، فرہاد رضا نے2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جب کہ کنگز نے ہدف 16.4 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا، مومن الحق 63ا ورلینڈل سمنز53رنز بناکر نمایاں رہے۔
بی پی ایل میں شاہد آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس نے سلہٹ سکسرز کو8 وکٹ سے ہرادیا، پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر نے 4 اوورز میں 12رنز کے عوض 4 وکٹیں اڑاتے ہوئے حریف ٹیم کو 9 وکٹ پر 101رنز تک محدود رکھا، ابوالحسن 26 گیندوں پر 30 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، تیاج الاسلام 16، دنوشکا گوناتلکے15 اورناصر حسین 10رنز انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچا پائے، ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاتح الیون نے 7.5 اوورز میں 2 وکٹ پرآسان ہدف حاصل کرلیا، آفریدی نے بطور اوپنر دھواں دار بیٹنگ کی اور17 گیندوں پر 37رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور ایک چوکا شامل رہا، ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس نے بھی برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 بالز پر 44 رنز ناٹ آؤٹ اسکورکیے۔