خبرنامہ پاکستان

سراج الحق (آج ) کو بہاولپور میں جلسہ عام اور( کل ) ملتان میں تقریبات سے خطاب کریں گے

ملتان (ملت آن لائن + آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے دورے کے دوسرے روز آج31؍مارچ2017ء جمعتہ المبارک کو بہاولپور پہنچیں گے جہاں وہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق31مارچ2017ء جمعتہ المبارک کو4:30بجے سہ پہر ہاکی اسٹیڈیم بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور یکم اپریل2017ء ہفتہ کو شجاع آباد تحصیل بار ضلع ملتان سے11 بجے دن اور1بجے دوپہر رضا کاٹن فیکٹری میں پیر طاہر عزیز بودلہ کی جانب سے دیئے جانیوالے استقبالیہ سے خطاب کریں گے ۔ سینیٹرسراج الحق اپنے دورے کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ مختلف تقریبات میں شریک ہونگے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر بھی ہمراہ ہونگے۔