خبرنامہ پاکستان

سراج الحق کا آصف زرداری کو فون

لاہور: (ملت+اے پی پی) سابق صدر آصف علی زرداری کو فون میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی خلاف آئین اور شریعت قانون سازی کر رہی ہے۔ 73 کا متفقہ آئین بھٹو کا قوم کیلئے تحفہ تھا جسے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت متنازع بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا پاس کردہ مذہب کی تبدیلی کا بل خلاف آئین ہے، اسے فوری واپس لیا جائے۔