خبرنامہ پاکستان

سراج الحق کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، سندھ میں پختونوں کی پکڑ دھکڑ پر تشویش کا اظہار

لاہور (ملت + آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور سندھ میں پختونوں کی پکڑ دھکڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سید خورشید شاہ سے سندھ حکومت کو اس بارے توجہ دلانے کے لیے کہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت کو پنجاب کے نقشِ قدم پر نہیں چلنا چاہیے اورپختونوں کو بلاوجہ پریشان نہ کیا جائے اور ان کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔ سید خورشید شاہ نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو یقین دلایا کہ وہ سندھ حکومت کو اس بارے میں فوری توجہ دلائیں گے۔