خبرنامہ پاکستان

سراج الحق کا فیض آباد آپریشن کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ

سراج الحق کا فیض آباد آپریشن کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سینیٹر سراج الحق نے حلف نامے میں تبدیلی اور فیض آباد دھرنا شرکاء کے خلاف آپریشن کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر سراج الحق نے فیض آباد دھرنا آپریشن میں جاں بحق ہونے والے ڈھوک کھبہ راولپنڈی کے نوجوان زوہیب کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زاہد حامد کے استعفی کا مطالبہ مان لیا جاتا تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، عوامی رد عمل آنے کے بعد حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاست کرنا سیاستدانوں اور فیصلے کرنا عدالتوں کا کام ہے، نواز شریف کو جی ٹی روڈ کا راستہ اپنانا نہیں چاہئے تھا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے۔ حلف نامے میں تبدیلی ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس میں بڑے اور با اثر لوگ ملوث تھے اور زاہد حامد اسی ٹولے میں سے ایک ہیں۔ ان کا کہنا تھا ملک بھر میں حکومت کے خلاف سخت غصہ پایا جا رہا ہے اب حکومت اپنے رویے کو درست کرلے۔
سینیٹر سراج الحق نے فیض آباد دھرنا آپریشن میں جاں بحق ہونے والے ڈھوک کھبہ راولپنڈی کے نوجوان زوہیب کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زاہد حامد کے استعفی کا مطالبہ مان لیا جاتا تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، عوامی رد عمل آنے کے بعد حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑا۔