خبرنامہ پاکستان

سربراہ پاک بحریہ کا گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

سربراہ پاک بحریہ کا گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

گوادر:(ملت آن لائن) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے نیول چیف کو پورٹ آپریشنز پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں سی پیک کی بحری حفاظت کے لیے ٹاسک فورس 88 کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی جانب سے پورٹ آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ اپنے دورے میں نیول چیف نے بحریہ ماڈل اسکول گوادر کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا۔ نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جوانوں کے جذبے کو سراہا۔ نیول چیف نے اورماڑہ میں بھی افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔