خبرنامہ پاکستان

سربراہ پاک بحریہ کی چینی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

سربراہ پاک بحریہ کی چینی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد:(ملت آن لائن+اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف نے چین کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم اور کردار اور کثیر القومی ٹاسک فورس میں پاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی۔ چین کی بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کی خدمات اور عزم صمیم کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف نے چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس سے بھی ملاقات کی جبکہ ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سے بھی ملاقات کی گئی۔ ملاقات میں عسکری صنعت کی ترقی کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔