خبرنامہ پاکستان

بھارت کے ساتھ کشمیر کے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے، سرتاج عزیز

اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشمیر کے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسے نظرانداز نہیں کرسکتے، پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تحریک آزادی بہت اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے جس نے بھارت کا بیانہ بدل دیا ہے جب کہ بھارت کشمیر کی تحریک کو دہشت گردی کی تحریک قرار دینے میں ناکام رہا ہے جس نے بندوق کی زور پر وہاں قبضہ کر رکھا ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بڑی اکثریت بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی اور کشمیر کی تحریک ایک عظیم جدوجہد ہے جو خالصتاً مقامی ہے جب کہ کشمیر عوام کو عالمی برادری کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
امریکا کی جانب سے متحدہ جہاد کونسل جموں و کشمیر کے چیئرمین سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ صلاح الدین سے متعلق امریکی فیصلے کو ماننا لازمی نہیں ہے کیوں کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کا نہیں بلکہ امریکا کا ہے۔