خبرنامہ پاکستان

سرتاج عزیز کا اٹلی کے سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے جمعرات کو اٹلی کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور 24 اگست کو آنے والے زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ سرتاج عزیز نے سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اٹلی کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔