خبرنامہ پاکستان

سرتاج عزیز کی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات،پاک چین پیش رفت کا جائزہ

بیجنگ (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو بیجنگ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سیکا کے پانچویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں ہیں۔ (ن غ)