خبرنامہ پاکستان

سردارخان قتل کیس؛ بارے رپورٹ طلب

اسلام آباد:(اے پی پی) سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل کیس کے ملزم روح اللہ کے فرار پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ اٹارنی جنرل سے ملزم کی گرفتاری کے بارے میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی گئی ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ملزم روح اللہ کو فرار کرانے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ملزم کو گرفتاری کے بعد بھگایا گیا ۔ اٹارنی جنرل اور متعلقہ اداروں سے وضاحت طلب کریں گے ، صرف کانسٹیبل کو علامتی سزائیں دی گئیں ، ملزم فرار کرانے کے اصل ذمہ داروں کو صرف وارننگ دی گئی ۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے معاملے میں ذاتی دلچسپی لینے کی یقین دہانی کرائی جس پر عدالت نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔