خبرنامہ پاکستان

سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی شب قدر دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے شب قدر دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔