خبرنامہ پاکستان

سردار ایاز صادق کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

سردار ایاز صادق کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

اسلام آباد (ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے سردار ایاز صادق کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف جعلی حلف نامہ جمع کرانے کے معاملہ پر درخواست کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی ۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں سردار ایاز صادق کی جانب سے مبینہ جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر علیم خان کے خلاف درخواست کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی جس میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ بینچ ممبر نے استفسار کیا کہ کیا لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع پر دو ماہ بعد کی تاریخ دی ہے؟ جس پر علیم خان کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

پیر کو الیکشن کمیشن میں سردار ایاز صادق کی جانب سے مبینہ جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر علیم خان کے خلاف درخواست کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی جس میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ بینچ ممبر نے استفسار کیا کہ کیا لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع پر دو ماہ بعد کی تاریخ دی ہے؟ جس پر علیم خان کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔