اسلام آباد( آئی این پی ) وزیر اعظم نواز شریف نے سردار مہتاب عباسی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آپ کا استعفیٰ بہت ہچکچاہٹ کے ساتھ منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سردار مہتاب نے پولیو مہم ، آپریشن ضرب عضب کے دوران عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی اور بحالی میں گہری دلچسپی لی ۔ سردار مہتاب نے بطور گورنر جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ، وفاق کی مضبوطی کیلئے سابق گورنر کی خدمات بھی قابل ستائش ہیں ، وزیر اعظم نے سردار مہتاب عباسی کی درازی عمر اور صحت کیلئے دعا بھی کی ہے