خبرنامہ پاکستان

یعقوب ناصر مسلم ن لیگ کے قائمقام صدر منتخب

اسلام آباد(ملت آن لائن)سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا گیا۔مرکزی مجلس عاملہ کی جانب سے توثیق کے بعد سردار ناصر کو صدر منتخب کرلیا گیا۔

پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں چیرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق نے سردار یعقوب ناصر کا نام بطور قائم مقام صدر مسلم لیگ(ن) پیش کیا جس کی مرکزی مجلس عاملہ کی جانب سے توثیق کے بعد سردار ناصر کو صدر منتخب کرلیا گیا۔

سردار یعقوب خان ناصر مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما ہیں ۔واضح نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی تھا اور الیکشن کمیشن نے بھی اس عہدے پر انتخاب کے لیے پارٹی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت (ن) لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی رکھا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان کی 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں ملک کی سب سے بڑی جماعت (ن) لیگ کا نمبر 215 واں ہے۔الیکشن کمیشن نے نئی فہرست میں نوازشریف کا نام (ن) لیگ کی صدارت کے عہدے سے نکال دیا اور اب جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نئی فہرست کے جاری ہونے سے پہلے ہی (ن) لیگ کو پارٹی صدارت سے متعلق خط لکھا جاچکا تھا تاہم تاحال کوئی بھی نام سامنے نہ آنے کے بعد جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے کر فہرست جاری کی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نئی فہرست کے جاری ہونے سے پہلے ہی (ن) لیگ کو پارٹی صدارت سے متعلق خط لکھا جاچکا تھا تاہم تاحال کوئی بھی نام سامنے نہ آنے کے بعد جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے کر فہرست جاری کی گئی۔