خبرنامہ پاکستان

سرفرازمرچنٹ کےبیانات پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش

اسلام آباد(آئی این پی)ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ طارق محمود کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے سرفراز مرچنٹ کے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں دیے گئے بیان پر رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیش کی اور مزید تحقیقات کی سفارش کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے مزید تحقیقات کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرکے ڈی جی ایف آئی اے کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سرفراز مرچنٹ کو بلائے گی، ان سے مزید معلومات اور شواہد طلب کرے گی، انکوائری ٹیم مزید شواہد جمع کرنے کے لیے فون اور فیکس نمبر مشتہرکرے گی، تاکہ اگرکسی کے پاس ثبوت یا اہم شواہد ہوں تو وہ انکوائری ٹیم تک پہنچاسکے، ٹھوس شواہد ملنے پر ہی الطاف حسین کے خلاف کوئی کارروائی ہوسکتی ہے۔