خبرنامہ پاکستان

سرفراز ٹی 10 لیگ کے ڈرافٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

سرفراز ٹی 10 لیگ کے ڈرافٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

کراچی:(ملت آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹی 10 لیگ کے ڈرافٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ ٹی 10 کرکٹ لیگ کی ڈرافٹ تقریب اتوار کو ہوگی جس میں شرکت کیلیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دبئی پہنچ گئے ہیں۔ سرفراز ایونٹ میں بنگال ٹائیگرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹیم کے کوچ سابق پاکستانی فاسٹ بالر وقار یونس ہیں اور قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ایک ٹیم کے شریک مالک ہیں۔ ایونٹ آئندہ ماہ شارجہ میں منعقد ہوگا جس میں سرفراز سمیت شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، شاہد آفریدی، فخر زمان، احمد شہزاد اور دیگر کھلاڑیوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ابتدا میں پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی 10 لیگ کی مخالفت کر رہا تھا مگر اب لگتا ہے کہ معاملات طے پا چکے ہیں۔

قومی کرکٹرز نے بنگلادیش لیگ کے این او سی دیکھ کر سر پیٹ لیے۔

بنگلادیش پریمئیر لیگ 4 نومبر سے 12 دسمبر تک شیڈول ہے،چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد انتہائی پُرکشش معاوضے پاکستانی کرکٹرز کے منتظر ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کے متوقع دورے اور قومی ٹی ٹوئنٹی بھی نومبر میں ہی شیڈول کرنے کی وجہ سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو بی پی ایل کے لیے 18 نومبر سے 13 دسمبر تک کے این او سی جاری کر دیے لیکن ساتھ ہی 11سے 27نومبر تک فیصل آباد میں شیڈول ڈومیسٹک قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔