خبرنامہ پاکستان

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع

سرکاری اسکیم کے

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع

کراچی:(ملت آن لائن) سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع، ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد آج سے درخواستیں وصول کرسکیں گے۔ رواں سال حج درخواستیں 13 بینکوں کی مختلف برانچز سے 24 جنوری تک جمع ہوں گی اور قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔ حج درخواستیں حبیب بینک، یو بی ایل، نیشنل، مسلم کمرشل، الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک آف پنجاب، میزان، بینک الفلاح، میٹروپولیٹن بینک، دبئی اسلامک، فیصل اور عسکری بینک کی مقرر کردہ شاخوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ رواں سال پاکستان سے جانے والے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 473 اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 59 ہزار 737 عازمین حج پر جائیں گے۔ حج 2018ء میں گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ بڑھا کر دو تہائی کیا گیا ہے اور حاجیوں سے وصول کی جانے والی رقم شریعہ اکاؤنٹ میں رکھی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق حج درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے اور قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔