خبرنامہ پاکستان

سرکاری حج اسکیم کے تحت پروازوں کا شیڈول جاری

سرکاری حج اسکیم کے تحت پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ حج پروازیں چودہ جولائی سےروانہ ہوں گی۔ پہلے دو دن ساڑھے پندرہ سوعازمینِ حج مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔

ترجمان مذہبی امورکے مطابق پہلےدن پشاور، اسلام آباد، لاہور،سکھر اورکراچی سے پروازیں روانہ ہوں گی ۔

کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز صبح دو بجکر پچیس منٹ پراور اسلام آباد سے صبح سات بجے روانہ ہو گی۔

ملتان سے پہلی پرواز پندرہ جولائی کو180عازمین حج کو لیکر روانہ ہو گی جبکہ فیصل آباد سے پہلی پرواز سترہ جولائی کو روانہ ہو گی۔

ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کواپنی پروازسےدو دن قبل حاجی کیمپ پہنچنا ہوگا جہاں انہیں پاسپورٹ ، ٹکٹ اورگلے کےلاکٹ مہیا کیےجائیں گے۔ عازمینِ شیڈول ایس ایم ایس اورویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔

حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز 28 اگست سے ہوگا۔