خبرنامہ پاکستان

سرکاری معاملات میں عوام کو گھسیٹنا کہاں کی سیاست ہے: چانڈیو

حیدرآباد (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی کی رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ سرکاری معاملات میں عوام کوگھسیٹناکہاں کی سیاست ہے‘چندوزراکی وجہ سے وفاق کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔چھوٹے صوبے کیخلاف پالیسیوں کے باعث سندھ میں (ن) لیگ کانام نہیں۔ گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت میں مولابخش چانڈیونے کہاکہ چندوزراکی وجہ سے وفاق کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔چھوٹے صوبے کیخلاف پالیسیوں کے باعث سندھ میں (ن) لیگ کانام نہیں۔ مولا بخش نے کہاکہ حیسکوکی زیادتی کے باعث شہری2دن سے پانی سے محروم ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وزیروں کی سندھ دشمن پالیسی کی سخت مذمت کرتاہوں مولابخش چانڈیوکاکہناتھاکہ حیدرآبادپی پی پی کاقلعہ ہے،وفاقی حکومت شہریوں پرظلم کررہی ہے۔ مولابخش نے تجویز دی کہ وزیربجلی کووفاقی وصوبائی اداروں کے معاملات بیٹھ کرحل کر انے چاہئیں۔