خبرنامہ پاکستان

سرکاری ملازمتوں پر پابندی، حکومت پنجاب نے عدالت سے رجوع کرلیا

سرکاری ملازمتوں پر پابندی، حکومت پنجاب نے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور:(ملت آن لائن) حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ حکومت پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جا سکتا۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے عملے کا ہونا لازم ہے۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔
انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں‌ پر پابندی عائد کردی
یاد رہے کہ عام انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی تھی، ، پابندی کااطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پابندی کا اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پر ہوگا، صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد سے منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیوں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیا تھا۔