خبرنامہ پاکستان

سرینا ولیمز نے اوہانیان سے شادی کرلی

سرینا ولیمز نے اوہانیان سے شادی کرلی
نیواورلینز:(ًلت آن لائن) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور الیکس اوہانیان نے شادی کرلی۔ جنوبی امریکی شہر نیو اورلینز میں واقع آرٹس سینٹر میں ہونے والی اس شادی کی تقریب میں گلوکار بیونسے، کم کاردیشن، ادکارہ ایوا لونگوریا اور گلوکارہ سیارا بھی مہمانوں میں شامل رہیں، مہمانوں کو تقریب کے مقام تک پہنچانے کیلیے خصوصی گاڑی کا انتظام بھی کیاگیا تھا جب کہ سیکیورٹی کے پیش نظر آرٹس سینٹر جانے والے راستے بند کردیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور الیکس اوہانیان کی شادی میں گزشتہ دنوں 250 کے قریب اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں جب کہ جوڑے نے اس کی چند تفصیلات میڈیا کو ظاہر کی ہیں۔