خبرنامہ پاکستان

سری لنکا نے پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھول دیئے، محمد حفیظ

سری لنکا نے پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھول دیئے، محمد حفیظ
سرگودھا: (ملت آن لائن) سرگودھا کی ایک نجی تقریب میں محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد سمیت کرکٹ کے قومی ستارے جگمگائے۔ پروفیسر محمد حفیظ نے گفتگو میں کہا کہ 2009ء کی زخمی ٹیم سری لنکا کے دورہ پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی مہر لگ گئی ہے۔ اب دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے جلد آئیں گی۔ کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، احمد شہزاد، عمر اکمل، کامران اکمل، عمر گل اور حسن علی سمیت قومی ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پرستاروں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ تقریب انتظامیہ نے سپر سٹارز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انعامات سے بھی نوازا۔

کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، احمد شہزاد، عمر اکمل، کامران اکمل، عمر گل اور حسن علی سمیت قومی ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پرستاروں کی بڑی تعداد امڈ آئی

نامور کرکٹر کارلوس بریتھویٹ، شین واٹسن، اینجلو میتھیوز، کولن منرو، تھیسارا پریرا کی بھی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سمیت پانچوں ٹیموں کے 9,9 کھلاڑی برقرار رہے جبکہ پلاٹنیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کے ایک ایک، سلور اور ایمرجنگ کیٹگری میں دو دو نئے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پانچ سو ایک مقامی و بین الاقوامی کرکٹرز میں سے سولہ رکنی اسکواڈ کے بعد چار پلیئر سپلیمنٹری بھی چُنے جا سکتے ہیں، کل بیس کھلاڑیوں کا سیلری پیکج بارہ لاکھ ڈالر ہو گا۔ ملتان سلطانز سمیت تمام کی تمام چھ فرنچائز نو نو کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ہی کر چکی ہیں