خبرنامہ پاکستان

سری لنکن صدر 3 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

سری لنکن صدر 3 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سری لنکا کے صدر متھری پالاسری سینا 3 روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان آئیں گے۔ صدرمتھری پالاسری سینا صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے۔ دفترخارجہ کے اہم ذرائع کے مطابق سری لنکا کے صدراسلام آباد میں قیام کے دوران یوم پاکستان کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ وہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط بھی ہوں گے۔