خبرنامہ پاکستان

سسک سسک کر مرنے سے بہتر ہے کہ ملک لوٹنے والوں کو سیاسی طور پر ماردیاجائے: شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو لٹیروں سے بچایا جائے سسک سسک کر مرنے سے بہتر ہے کہ ملک لوٹنے والوں کو سیاسی طور پر ماردیاجائے، ابھی سوئس بینکوں سے بھی بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔پانامہ لیکس پر اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نا م پر لوٹ مار کا بیوپار ہورہا ہے۔ شریف خاندان کو پہلے سے اطلاع تھی کہ کچھ لیک ہونے جارہا ہے اس لیے انہوں نے ایک فرمائشی انٹرویو کے ذریعے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کیا، ابھی سوئس بینکوں سے بھی انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔ساری دنیا کو پتا ہے کہ اس وقت یہ پڑوسی ملکوں سے جوڈیل کررہے ہیں ان میں سے کک بیکس لیتے ہیں۔سیاستدان ملک سے پیسہ لوٹ کر کہاں لے جاتے ہیں؟ وکی کے بعد پانامہ لیکس منظر عام پرآگئیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں نے بچے بچے کو قرضوں میں جکڑ کر رکھ دیا ہے ملک کو لوٹنے والوں کو باہر بھیج دیاجائے کیونکہ سسک سسک کر مرنے سے بہتر ہے کہ ملک لوٹنے والوں کو سیاسی طور پر ماردیاجائے ۔#/s#