لاہور:(ملت آن لائن) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم پر عدم اطمینان کا اظہار کریا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعدر فیق اور سلمان رفیق نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا، جس میں ڈی جی نیب لاہور پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
خط میں ڈی جی نیب لاہور سے تحقیقات لے کر کسی اور ریجن منتقل کرنے کی استدعا کی گئی۔
خواجہ سعد رفیق کاخط میں کہنا تھا ڈی جی نیب لاہور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ڈی جی نیب کی نگرانی میں تحقیقات شفاف نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا، اب تک کی تفتیش سے ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی نیب مخالفین کے ہاتھوں کا کھلونا بن چکے ہیں، آزادانہ اورشفاف ٹرائل ہماراحق ہے۔
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع کررکھی ہے۔
یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔