خبرنامہ پاکستان

سعد رفیق کا چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا الزام

سعد رفیق کا

سعد رفیق کا چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا الزام

اسلام آباد:(ملت آن لائن) حکومتی جماعت کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتے ہوئے شکوہ کیا منتخب سینیٹرزکووفاداریاں تبدیل کرانےنامعلوم مقام لے جایا گیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کررہی ہے اور اعلان بھی کردیا ہے، جماعت اسلامی کے قائدین سےملنےبھی جارہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا اور کہا کمنتخب سینیٹرزکووفاداریاں تبدیل کرانے نا معلوم مقام لے جایا گیا ،کل جب ملنے گئے تو معلوم ہوا سینیٹر صاحب نامعلوم مقام گئے ہوئے ہیں۔ وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ جمہوریت کش ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ راجہ ظفرالحق نے پوری زندگی آئین وقانون کیلئے جدوجہد کی، دوسری طرف صادق سنجرانی ہیں، جن کے سیاسی ماضی کا کچھ پتہ نہیں۔
عمران خان اورآصف زرداری ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، رانا ثنااللہ
دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پوری طرح سے بے نقاب ہوچکے ہیں ، ووٹوں کا واضح فرق نہیں نظر آرہا ہے ، فاروق ستار پارٹی کے سربراہ ہوتے تو صورتحال کچھ اور ہوتی۔ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اورآصف زرداری ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، ملک کے 21کروڑ عوام ان کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) جمہوریت کی نمائندہ جماعت ہے ، میں نے اپنے حلقے سے 60ہزار ووٹ لئے تھے ، ایک دو ووٹ کافرق ہے جو اتنا بڑا نہیں ہے، ن لیگ کا امیدوار ہی چیئرمین سینیٹ کی نشست پر بیٹھے گا۔