خبرنامہ پاکستان

سعد رفیق کےحلقےسے149139 ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی، نادرا رپورٹ

اسلام آبد:(اے پی پی) نادرا نے خواجہ سعد رفیق کے حلقے این اے 125 کے ووٹوں کی فرانزک رپورٹ سپریم کوٹ میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انتخابات کے دوران 2 لاکھ 14 ہزار 134 کاسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 57 ہزار 98 ووٹ درست نکلے جبکہ ایک لاکھ انچاس ہزار ایک سو انتالیس ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی۔ 7 ہزار 892 ووٹوں کی مختلف وجوہات کی بنیاد پر تصدیق نہ ہو سکی اور 3 ہزار 998 ووٹرز کا شناختی کارڈ نمبر غلط نکلا۔ 1917 ووٹرز کے شناختی کارڈ نمبرز ہی موجود نہیں تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ این اے 125 میں 184 ووٹ دوسرے حلقوں کے ووٹرز نے ڈالے جبکہ 398 شناختی کارڈز پر ایک سے زائد بار ووٹ ڈالے گئے۔ واضح رہے این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کامیاب اور پی ٹی آئی کے حامد خان کو شکست ہوئی تھی۔