خبرنامہ پاکستان

سعودی حکومت کاغذات مکمل ہونےکےبعد پاکستانیوں کوڈی پورٹ کرتی ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ چند پاکستانی کسی نہ کسی جرم میں مختلف جیلوں میں ہیں،سفارتخانے کے لوگ سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں،واپس آنے پر 10,10ہزار ریال کا جرمانہ معاف کروادیا گیا،سعودی حکومت کاغذات مکمل ہونے کے بعد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرتی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اپنے ایک بیان کہا کہ چند پاکستانی کسی نہ کسی جرم میں مختلف جیلوں میں ہیں،سفارتخانے کے لوگ سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں اور دستاویزات مکمل ہونے پر پاکستانیوں کی واپسی ہوگی،واپس آنے والے لوگوں سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں،واپس آنے پر 10,10ہزار ریال کا جرمانہ تھا جو معاف کرایاہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کاغذات مکمل کرکے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرتی ہے اور حکومت پاکستان شہریوں کی بھرپور مالی مدد کرتی ہے