خبرنامہ پاکستان

سعودی عرب دھماکوں کی لپیٹ میں

(ملت نیوز)..سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیر کے روز امریکی قونصلیٹ کے باہر پہلا دھماکہ ہوا، دوسراا ور تیسرا دھماکہ قطیف شہر میں مسجد کے قریب ہوا، جس میں خود کش دھماکہ کار ہلاک ہو گیا، چوتھا دھماکہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے باہر ہوا، بتآیا جا رہا ہے کہ خود کش بمبار نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکورٹی گارڈز نے روک دیا، اس وقت افطاری کا وقت تھا ، مگر سعودی حکام مسجد نبوی کے دھماکے کی تردید کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک سیکورٹی ایکسر سائز کی وجہ سے دھماکے کا گمان کیا گیا
اللہ کے فضل سے اس وقت مسجد نبوی میں معمول کے مطابق با جماعت نماز تراویح اد اکی جا رہی ہے جسے لائیو ٹی وی نشر کر رہا ہے. اس سے پتہ چلتا ہے کہ ا س مقام پر کوئی ہنگامی صورت حال پیش نہیںآئی.
تاریخٰی طور پر مدینہ منورہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ.حضرت عثمان رضی ا للہ عنہ. حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیااور اسی شہر پر یزید نے لشکر کشی کی .
یہ بھی کہاجارہا ہے کہ سعودی شاہ سلمان اس دہشت گردی کے فتنے سے نبٹنے کے لئے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کریں گے
عالم اسلام میں ان حادثات کی شدید الفاظ میںمذمت کی جا رہی ہے