دمام (اے پی پی) وزیر اعظم کے نوٹس کے باوجود سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات میں تاحال کوئی پیشرفت نہ ہو سکی ۔ پاکستانی سفارتحانے کی جانب سے دی جانے والی امداد کو متاثرین نے مذاق قرار دیدیا ۔ وزیراعظم کا حکم بھی سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کم نہ کر سکا ۔ پاکستانی سفارتخانہ ہم وطنوں کی خود داری کا مذاق اڑانے لگا ۔ امداد کے نام پر برائے نام سامان بھجوا کر فرض ادا کر دیا ۔ متاثرین نے امداد واپس کر دی ۔ 204 پاکستانیوں کیلئے پیاز کا ایک ایک اور ٹماٹر کےدو تھیلے پہنچے جبکہ فی کس چائے کے تین پیکٹ اور تیل کا ایک کین بھی بھجوایا گیا ۔ یوں مشکلات میں گھرے ہم وطنوں کی خود داری کا کھلم کھلا مذاق اڑایا گیا ۔ متاثرین نے سامان واپس کر دیا اور امداد کے بجائے گھر بھجوانے کا مطالبہ بھی کرتے رہے ۔