خبرنامہ پاکستان

سعودی عرب پربیلسٹک میزائل حملہ، پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار

سعودی عرب پربیلسٹک میزائل حملہ، پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار
اسلام آباد:(ملت آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ سعودی فورسز کا میزائل کو بروقت تباہ کر کے قیمتی جانیں بچانا قابل تعریف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے سعودی بھائیوں اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یمن میں حکومت مخالف قوتیں سعودی عرب پر حملوں سے باز رہیں۔