خبرنامہ پاکستان

سعودی عرب پرمیزائل حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں‘ خواجہ آصف

سعودی عرب پرمیزائل حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں‘ خواجہ آصف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کے ساتھ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپروزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں سعودی عرب پرمیزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اورسالمیت کے ساتھ ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے سے سعودی عرب پر 7 میزائل حملے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیے، میزائل کا ملبہ ایک گھرپرگرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب کی زیرقیادت لڑنے والی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے تین میزائلوں کا رخ سعودی دارالحکومت ریاض، دو میزائل خمس مشائط اور دو نجران پرداغے گئے تاہم انہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 7 فروری کو حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر خمیس پر میزائل داغا تھا جسے سعودی ایئر ڈیفنس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔
ریاض، حوثی باغیوں کا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ
واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 نومبر2017 کو کنگ خالد ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا تھا جسے سعودی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا تھا۔