خبرنامہ پاکستان

سعودی عرب کا مالی تعاون پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا مالی تعاون پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب نے ماضی میں نیلم جہلم منصوبے میں تعاون کیا، بلوچستان میں پینے سے صاف پانی پر رقم خرچ ہو گی جبکہ سعودی فنڈ کے نائب چیئرمین یوسف ابراہیم الباسم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا،پاکستان کو قرض انتہائی آسان شرائط پر دے رہے ہیں،سعودی امداد پاکستان میں ہسپتال، کالج اور دوسرے کئی منصوبوں کیلئے دی جا رہی ہے۔ جمعرات کو اقتصادی امور ڈویژن اور سعودی فنڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، سیکرٹری اقتصادی امور طارق باجوہ اورسعودی فنڈ کے نائب چیئرمین یوسف ابراہیم الباسم نے دستخط کئے۔ اقتصادی امور ڈویژن اور سعودی فنڈ کے درمیان 6معاہدوں پر دستخط ہوئے۔معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو 122 ملین کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ معاہدوں کے تحت سعودی عرب ترقیاتی فنڈ پاکستان کو 12 کروڑ20لاکھ ڈالر دے گا۔ معاہدوں کے تحت حاصل ہونے والی رقم بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو گی۔ معاہدے کے تحت دی جانے والی رقم سے اسلام آباد میں کالج بھی تعمیر کیا جائے گا۔ معاہدوں میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر گرانٹ جبکہ 5 کروڑ 50 لاکھ قرض ہے۔ معاہدوں پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور باہمی اعتماد کا مظہر ہیں، معاہدے کے تحت رقم پاکستان اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں پر استعمال ہو گی، ایس ڈی ایف کے 5کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضے سے آزاد کشمیر میں سڑکیں تعمیر ہوں گی۔ دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی فنڈ کے نائب چیئرمین یوسف ابراہیم الباسم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کو قرض انتہائی آسان شرائط پر دے رہے ہیں، معاہدوں میں 5 گرانٹس شامل ہیں، سعودی امداد پاکستان میں ہسپتال، کالج اور دوسرے کئی منصوبوں کیلئے دی جا رہی ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہترقیاتی منصوبوں کے لئے گرانٹ پر سعودی فرمانروا کے شکرگزار ہیں، سعودی عرب کا مالی تعاون پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے، بلوچستان میں پینے سے صاف پانی پر رقم خرچ ہو گی، سعودی عرب نے ماضی میں نیلم جہلم منصوبے میں تعاون کیاہے ۔ (اح)