خبرنامہ پاکستان

سعید احمد اور جاوید کیانی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: جے آئی ٹی کی سفارش

سعید احمد اور جاوید کیانی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: جے آئی ٹی کی سفارش

پانامہ کیس کی تحقیقات، جے آئی ٹی نے صدر نیشنل بینک سعید احمد اور جاوید کیانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پانامہ کیس کی تفتیش میں مصروف جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ کو نیشنل بینک کے صدر سعید احمد اور جاوید کیانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں افراد کے بیانات حدیبیہ پیپرز مل کے معاملے میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

کس ٹی وی چینل اور اخبار کو کتنے کروڑ کے اشہتار بانٹے گئے.. تفصیلات جانئے

جے آئی ٹی رپورٹ‌کا اصل متن پڑھئے

اسی سے متعلقہ خبر:
قطری سرمایہ کاری کے بدلے لندن فلیٹس کا ملنا محض افسانہ ہے: جے آئی ٹی
جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ، شریف خاندان کے رہن سہن اور ذرائع آمدن کے درمیان عدم توازن کی نشاندہی، نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش۔

اسلام آباد: (ملت آن لائن) جے آئی ٹی نے اپنی 256 صفحات پر مبنی رپورٹ میں شریف خاندان کے رہن سہن اور ذرائع آمدن کے درمیان عدم توازن کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، نواز شریف، حسن اور حسین کے مالی معاملات کا معاملہ نیب کے سیکشن 9 کے تحت آتا ہے۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ نواز شریف، حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے رقوم کی ترسیلات کی وجوہات نہیں بتا سکے، بڑی رقوم کی قرض اور تحفے کی شکل میں بے قاعدگی سے ترسیل کی گئی، ترسیلات لندن کی ہل میٹل کمپنی، یو اے ای کی کیپٹل ایف زیڈ ای کمپنیوں کے ذریعے کی گئیں، برطانیہ میں شریف خاندان کے کاروبار سے کئی آف شور کمپنیز بھی لنک ہیں اور وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی ظاہر آمدن اور اثاثوں میں واضح تضاد ہے۔