خبرنامہ پاکستان

سفارتکاروں کو کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

اسلام آباد:(آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر پاکستانی سفارتکاروں کو کولکتہ جانے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتکاروں کو کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے ۔ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کو کولکتہ جانے سے روک کر سفارتی آداب کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے جوڑنا غیر دانشمندانہ اقدام ہے۔